• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف ایشو پرپیپلزپارٹی کو کامیابی نہیں ملے گی ،خلیل سندھو

فیصل آبا د (نامہ نگارخصوصی) صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ پرویزمشرف کے ایشو پرپیپلزپارٹی جس گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے وہ پانی سے بھری ہوئی ہے اس پرکیچڑکے چھینٹے پڑیں گے کامیابی نہیں ملے گی ۔ اپنے دوراقتدارمیں اپنی لیڈرکے قتل پرپانچ سال خاموشی اختیارکرنے اورقومی مجرم کوباہرجانے کے لئے محفوظ راستہ دینے والوں کوکچھ حیااور شرم آنی چاہئے۔بلاول بے بی کی کال پرفیصل آبادمیں پیپلزپارٹی کے20کارکنوں نے احتجاج کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے اپنی پارٹی قیادت کوغلط سمجھتے ہیں۔ حکومت نے سابق ڈکٹیٹرکے خلاف مقدمات بھی قائم کئے جس کی وجہ سے اسے عدالتوںمیں پیش ہوناپڑاجبکہ زرداری راج میں وہ بیرون ملک بیٹھ کرٹیوشن پڑھاتارہا۔ امیدہے پرویزمشرف جی بھرکے سگارپینے کے بعددوبارہ قانون کی گرفت میں آجائیں گے اگرنہ آئے توقانون اپناراستہ خوداختیارکرے گا۔
تازہ ترین