• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی پر 1 لاکھ انعام

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی پر 1 لاکھ انعام کا اعان کر رہے ہیں


صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سندھ حکومت نے کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام مقرر کر دیا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں کچرا پھینکنے والوں اور سیوریج لائنوں میں پتھر اور رضائیاں ڈالنے والوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے دعوے دار ہی اسے گندا کر رہے ہیں، شہر میں جان بوجھ کر مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو انہوں نے خود سڑک کے کنارے سے کچرا اٹھا کر بیچ میں ڈالتے ہوئے دیکھا اور کچرا پھینکنے والے شخص کی تصاویر بھی بنائیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم سے بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور اس کے اچھے نتائج آ رہے ہیں، کچرا یا ملبہ سڑکوں پر پھینکنا جرم ہے ایسا نہ کیاجائے، سڑکوں پرکچرا پھینکنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے: لیاقت قائم خانی سے ملاقاتیں ہوئیں، سعید غنی

انہوں نے ایم کیو ایم کو ہدف ِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا طریقۂ واردات ہے کہ پہلے گٹر بند کراتے ہیں، پھر وہیں کھڑے ہو کر مظاہرہ کرتے ہیں، شہری ان کی شیطانی حرکتوں سے پریشان ہیں۔

سعید غنی نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں واٹس ایپ نمبرز 03000074296 اور 03000084296 پر کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیوز بنا کر بھیجی جائیں جس پر انہیں سندھ حکومت کی جانب سے 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

تازہ ترین