• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کا 75فیصد آپریشنل کام اسلام آباد ،لاہور منتقل

کراچی( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا تقریبا 75 فیصد آپریشنل کام کراچی سے لاہور، اسلام آبا د اور ملحقہ ائیر پورٹس پر منتقل ہو چکا ہےاور اب وزیر اعظم نے پی آئی اے کا خسارہ مزید کم کرنے لئے پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کی اصولی منظوری دی ہے، پی آئی اے کے ایک سینئر آفسر کے مطابق تقریبا تمام بین الاقوامی پروازیں اب اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں سے آپریٹ ہو رہی ہیں مسافروں کو ملک کے دیگر حصوں سے کراچی لا کر پھر بین الاقوامی پروزوں سے کراچی ائیر پورٹ سے آپریٹ کرنا پی آئی اے کو بھاری خسارے کا باعث بن رہا ہے سینئر افسر کے مطابق کراچی کی طرز کا فلائٹ کچن اب اسلام آباد اور لاہور میں بھی موجود ہے جبکہ دیگر ہوائی اڈوں پر بنایا جارہا ہے غیر ملکی ائر لائنز کی کمرشل پر وازیں کاروباری لحاظ سے پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے آپریٹ ہو رہی ہیں کراچی سے صرف دو یا تین بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوتی ہیں ،جبکہ پی آئی اے کے ترجمان نے اس امر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پی آئی اے نے ڈیلی ویجز ملازمین کا دوسرے شہروں میں تبادلہ کر دیاہے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی ائر لائنز میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور جن شعبوں میں ملازمین کی ضرورت ہے وہاں پر پی آئی اے میں دستیاب افرادی قوت کو اس شعبہ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین