• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین حیدرآباد کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں،ایم کیوایم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جم غفیر نے  الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی ریلی میں ایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ الطاف حسین مظلوم عوام کے نجات دہندہ ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین حیدرآباد کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ ان کی  آواز پر لبیک کہا  اور قربانیاں دے کر حق پرستی کے سفر کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  چند بے ضمیراور سازشی افراد نے شہدا ءکے لہو کا سودا اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کر لیا ہے اور الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور دشمنان ملک و عوام کے آلہ کاربن گئے ہیں جن کی گھناؤنی سازش اور ہتھکنڈوں کو حیدرآباد کے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے اتحاد سے ماضی کی طرح ناکام بنا دیں گے۔
تازہ ترین