• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں بارش کے جمع ہونے والے پانی، انٹرنیٹ و ٹی وی کیبلز پر تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد جمع ہونے والا پانی حادثات کا باعث ہے۔

کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی تنصیبات پر انٹرنیٹ و ٹی وی کیبلز کا استعمال خطرناک ہے اور حادثات سے بچنے کے لیے سارے اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ایس بی سی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی خط لکھا گیا ہے تاکہ متعلقہ ادارے بجلی کی تنصیبات سے کیبلز ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین