لاہور(نیوزرپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پتوٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں ننھی زینب کے والد امین انصاری کو قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔چیئر پرسن سارہ احمد نے اس بات کا اعلان گزشتہ روز قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے بعد زینب کے گھر ان کے والد امین انصاری سے ملاقات کے بعد کیا۔