• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد‘ ایبٹ آباد‘ کوئٹہ‘ کراچی میں نئے کمشنروں نے چارج لے لئے

اسلام آباد (حنیف خالد)حیدرآباد ریجنل ٹیکس آفس زون ٹو میں حمال بلوچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کا چارج لے لیا ہے۔ کوئٹہ ریجنل ٹیکس آفس زون ون میں حضور بخش لغاری بنیادی سکیل 20آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایبٹ آباد ریجنل ٹیکس آفس زون ون کے کمشنر کے عہدے کا چارج ممتاز احمد نے سنبھالا ہے۔ ممتاز احمد اس سے پہلے کراچی ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے ایڈیشنل کمشنر تھے جبکہ حضور بخش لغاری اس سے پہلے ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ زون ٹو کے کمشنر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تازہ ترین