کراچی (محمد ناصر) بیٹیوں کی دہلیز پر نصیب کی سودے بازی جیسے حساس موضوع پر پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بننے والی ڈرامہ سیریل ”میرا رَب وارث“ کی آخری قسط جمعرات کو”جیوٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔
عبداللّٰہ کادوانی اور اسدقریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ “ کی پروڈکشن میں تیار کی گئی اس کہانی میں پیار، نفرت اور علیحدگی کی دِل خراش داستان کے ساتھ سماج کے کئی زاویوں کو بھی انتہائی عمدگی سے پیش کیا گیا۔
جیو کے اس مقبول ڈرامے نے ریٹنگ چارٹ پر بھی سبقت حاصل کئے رکھی۔ یاد رہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کا دورانیہ بڑھا کر اسے میگا قسط کے طور پر نشر کیا جائے گا۔