لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر ہے اس پر پا کستان کا مئو قف اصولوں پر مبنی ہے ،بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے ، مسئلہ کشمیر کاحل استصواب رائے میں میں ہے مولانامحمد امجد خان کے مطابق وہ بحرین میںپارلیمانی امور کے وزیر شیخ غا ئم فضل البغینی اور مختلف حکومتی عہدے داروں سے ملا قاتیں کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مو لانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد ،مولا نا سید ہدایت اللہ شاہ اور دیگر مو جود تھے مولانا نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اور ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے فارمولے عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے اس کے حل کی طرف انڈیا متوجہ ہو جائے تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی پر پوری قوم متحد ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور پا کستانی قوم دہشت گر دی کے سخت مخالف ہیں ہمیشہ پا کستان نے دہشت گر دی کے واقعات کی مذمت کی ہے خود پا کستان دہشت گر دی ک شکار رہا ہے اس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی اٹھا نا پڑا انہوں نے کہا کہ برسلز میں دہشت گر دی کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کو دنیا کے امن خلاف گہری سازش سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے ا س بات پر زور دیا کہ دہشت گر دی کے واقعات کو روکنے کے لیئے پوری دنیا سمیت عالمی اداروں کو سوچنا ہو گا اور اس کے مستقل حل کے لیئے پالیسیوں پر اثر نو غور کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے بد امنی واقعات قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ہر انسان امن کاخواہشمند ہے امن کے آنے سے ہی ہر طرف خوشخالی آئے گی ۔