نیویارک(مانیٹرنگ سیل) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہےکہ عمران اور مودی دونوں ہی ان کے اچھے دوست ہیں، انہوں نے اپنے دوستو سے کہاہےکہ کشمیر گھمبیر مسئلہ ہے،اسے حل کرلو، ایٹمی طاقت کے حامل دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر سمیت باہمی اختلافات حل کرلینا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی، دونوں رہنماؤں کو اس معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی، میں نے کہا جو بھی مدد میں کرسکتا ہوں کروں گا چاہے اسے ثالثی کہہ لیں یا کچھ اور۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں تاہم امید ہے کہ یہ بہتر ہوجائیں گے،آپ ذرا ان دونوں جینٹلمین کو دیکھیں جو اپنے ملک کو لیڈ کررہے ہیں، دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں، میں نے ان سے کہا دوستو بس اب اس مسئلے کو حل کرو، وہ دو ایٹمی قوت کے حامل ملک ہیں جنہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہے۔