کوئٹہ( پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 7اکتوبر 1983ء کے شہداء جمہوریت اور 11اکتوبر 1991ء کے شہدا وطن کی برسیوں کے سلسلے میں مرکزی جلسہ عام پشین شہرمیں ہوگا ۔ جس سے ملی مشر محمود خان اچکزئی ودیگر رہنماء خطاب کرینگے۔ بیان میں پارٹی کے تمام عہدیداروں و کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ جلسے کی تیاریوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں پارٹی ضلع پشین کی کمیٹی کا توسیع اجلاس ہفتہ 28ستمبر کوصبح 10بجے پارٹی رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا کی رہائش گاہ کلی کربلا پشین میںہو گا ۔