• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘، سرفراز راکڈ، بلاول شاکڈ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹرول کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے: بارش کے پانی پر بلاول کی منطق سے ناسا والے بھی حیران ہیں

پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سرفراز سے میچ کے دوران بارش ہونے سے متعلق سوال کیا تو سرفراز نے انتہائی سنجیدہ ماحول میں بلاول بھٹو کا بیان دہرا دیا اور وہاں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘، سرفراز راکڈ، بلاول شاکڈ


سرفراز نے صحافی کو جواب دیا کہ انہوں نے اب تک پچ نہیں دیکھی مگر جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔

بلاول بھٹوکا بیان انتہائی سنجیدگی سے ٹھہر ٹھہر کر دہرانے کے بعد سرفراز خود بھی ہنس پڑے اور صحافیوں نے بھی قہقہے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے: نیشنل اسٹیڈیم: ایک عشرے بعد انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران حیدر آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے پانی پر بیان دیا تھا کہ ہمیں یہ چیز سمجھنا ہوگی کے جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتی ہو تو زیادہ پانی آتا ہے۔

بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز ، دونوں کپتان کامیابی کے متمنی

سرفراز کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز نے بلاول کو ٹرول کرتے ہوئے ایسا مذاق کیا جس کے بعد وہ خود حیران ہو گئے کہ انہوں نے اتنا اچھا مذاق کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ’ملتان سلطان‘ کے مالک علی ترین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سرفراز کی ٹرولنگ کو 100 فیصد قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز کی اس ویڈیو نے اُن کا دن بنا دیا۔

رضوان نامی ایک صارف نے کہا کہ اس بیان کے بعد سے سرفراز انہیں اچھے لگنے لگ گئے۔

ایک کا کہنا تھا کہ سرفراز بہت زیادہ شرارتی ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ جملہ غیر ارادی طور پر سرفراز نے کہا۔












واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے درمیان ہونے والے پریکٹس میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید