• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے پانی پر بلاول کی منطق سے ناسا والے بھی حیران ہیں ، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے پانی پر بلاول کی منطق سے ناسا والے بھی حیران ہیں۔

بارش کے پانی پر بلاول کی منطق سے ناسا والے بھی حیران ہیں ، مراد سعید


واضح رہے کہ دورہ حیدر آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بارش کی پانی پر بیان دیا تھا کہ ہمیں یہ چیز سمجھنا ہوگی کے جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتی ہو تو زیادہ پانی آتا ہے۔ بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو نے سندھو دیش سے متعلق کوئی غلط بات نہیں کی، مراد علی شاہ

مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب نے بلایا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے کہ وفاق نہیں بچے گا ۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

مراد سعید نے مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاق بچے گا مگرآپ کی سیاست نہیں بچے گی۔

تازہ ترین