وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا اور کہا کہ بہاولنگر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اعلان ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں میڈیکل کالج، ڈائلیسز اور کارڈیک یونٹ بنانے کے منصوبوں پر غور کیا گیا جبکہ منچن آباد میں 8 اعشاریہ5 کلو میٹر روڈ تعمیرکا فیصلہ کیا گیا جس پر 37 کروڑ روپے لاگت آئےگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 10 ارب کی لاگت سے بہاولنگر تا حاصل پور 75 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ چند سال تک پنجاب کا کوئی علاقہ ایسا نہیں رہے گا جہاں بجلی نہ ہو، بہاولنگر سمیت ہر ضلع کو اس کا جائز حق دیں گے اور ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا اور کرپشن کی شکایات پر ایم ایس اسپتال کو تحقیقات تک معطل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔