اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتجاجاً قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام زیر حراست سیاستدانوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے شرکت نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگی رہنما نے فیصلہ ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رواں اجلاس کیلئے بھی پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوئے، ایوان کی بالادستی کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونا لازمی ہے۔