• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا (اکرم باجوہ) ترکی تنظیم یورپ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ترکی سفارت خانہ ویانا اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے تعاون سے انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کے سلسلہ میں مختلف مسلم ممالک پاکستانی، ترکی، افغانی، بنگلہ دیشی، انڈونیشیا، ملائیشیا و دیگر مسلم ممالک کی تنظیموں کی مشاورتی میٹنگ یورپ یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عارف کے ساتھ آفس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کشمیر کانفرنس13اکتوبر کو15دسٹرکٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں تمام مسلم ممالک کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت پر مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین