• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے دیگر حلقوں کوبھی کھولا جائے،لیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)قبائلی و سیاسی رہنماء معروف ٹرانسپورٹر میر لیاقت لہڑی نے حلقہ این اے 265کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے کے بعد کوئٹہ کے صوبائی حلقوں کو بھی کھولا جائے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے عیاں ہوسکے، ہم شروع سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ 2018 میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کر کے منظور نظر جماعت اور نمائندوں کو کامیاب قرار دیا گیا یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ہم اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور الیکشن ٹربیونل سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح NA265 کے انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کو بھی کھولا جائے اور ان کے ووٹوں کی نادرا آفس سے تصدیق کراکر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ 
تازہ ترین