چمن بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولوی محمد حنیف سمیت 3 افراد کی شہادت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبے کے دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن بم دھماکے میں مولوی محمد حنیف سمیت تین افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جام کمال خان کا کہنا ہے کہ مولانا محمد حنیف کی وفات سےصوبہ ایک مخلص سیاستدان اورجید عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لانے اور بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے واقعہ کی مذ مت کرتے ہوئے مولوی محمد حنیف کی شہادت کو ان کی جما عت کے لیے سانحہ قرار دیا ہے۔
سا بق سینیٹر و وفاقی وزیر رحمت اللّٰہ کاکڑ نے چمن بم دھماکے میں مولوی محمدحنیف کی شہاد ت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ چمن بم دھماکہ قابل مذمت ہے، دھماکے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔