• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) گنجان آبادی والے علاقے آدم شاہ کالونی میں صفائیکی ابتر صورتحال بہتر نہ بنانے پر مکین سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔ عبدالجبار، وسیم، اسلم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کہاکہ انتظامیہ ہماری شکایات کے باوجود گندگی کے ڈھیر صاف نہیں کرارہی ہے، گلی و محلوں میں گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن و بدبو سے ہماری زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر گندگی کے ڈھیر صاف کرائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔
تازہ ترین