• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید میجر محمد اسماعیل کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

پشاور( سٹی رپورٹر ) صدر پاکستان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر فوجی افسروں و جوانوں کو اعزازات سے نواز ا‘ ان میں پشاور کے شہید میجر محمد اسماعیل کو بھی جرأت و بہادری پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا‘ شہید میجر کا تعلق پشاور شہر  کے محلہ کوچی خان سے ہے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور میں ہی حاصل کی ‘ انہوں نے 2006ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ‘ ان  کا تعلق فوج کی 36 فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے تھا ‘ میجر اسماعیل شہید اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے ‘ انہیں اپنی بہادری پر سوات آپریشن 2010 ء میں بھی امتیازی سند سے نوازا گیا تھا ‘ وہ اے کے 9 رجمنٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کی امن فوج میں کانگو افریقہ میں خدمات دے چکے ہیں وہ آپریشن خیبر ٹو 2015 ء کا بھی حصہ رہے اس کے بعد آپریشن ضرب عضب کے دوران 13 ستمبر 2015 ء کو  شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں انہوں نے  جام شہادت نوش کیا ان کے پسماندگان میں والدہ ‘ بیوہ 2 سالہ بیٹی شامل ہیں ۔
تازہ ترین