پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے، کیا بھارت کو اتنی ہمت ہے کہ انسانی حقوق کی رپورٹ کا جواب دے۔
پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے اقوام متحدہ میں جواب الجواب پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مودی حکومت سیکیولر بھارت کے نظریے کا بھی قتل کررہی ہے۔
ذوالقرنین چھینہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا، بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھارہا ہے، بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیونے دہشت گردی کا اعتراف کیا۔