• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسمان پر اُڑتے پرندوں نے بادلوں کا منظر پیش کردیا

آسمان پر اُڑتے پرندوں نے بادلوں کا منظر پیش کردیا


آسمان پر اْڑتے سینکڑوں پرندوں کے جُھنڈ نے ہلتے جُلتے شکل تبدیل کرتے بادلوں کا سا منظر تخلیق کردیا۔

ہر شام کو بیک وقت سینکڑوں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے آپکی نظروں سے گزرا ہو۔

برطانیہ کی منظرِ عام پر آنے والی اِس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت سینکڑوں پرندوں پر مشتمل یہ جُھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

برطانیہ کے شہر Brighton میں آسمان پر اْڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے جیسے گرد و غبار کی طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں لیکن بار بار اپنا رْخ اور فارمیشنز تخلیق کرتا یہ جُھنڈ دور سے جیسے آسمان پر ہلتے جُلتے شکلیں تبدیل کرتے بادل کا سا حسین منظر پیش کررہا ہے۔

تازہ ترین