• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان،مدرس کی 9سالہ بچی اور ہمسائے کی طالبہ سے زیادتی

صادق آبا(نمائندہ جنگ) مدرس کی 9سالہ بچی اور ہمسایہ کی طالبہ سے زیادتی،مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی بستی کوٹ فقیرا کوٹلہ موہانہ کے رہائشی محنت کش رفیق احمد ولد مختار احمدنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کی 9سالہ بیٹی( ز ) مدرسہ گئی، جہاں مدرس عبدالواحد نے بچی سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا، پولیس نے مولوی عبدالوحد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،پولیس صلح کیلئے دبائو ڈال رہی ہے ، انصاف فراہم کیاجائے، ترنڈہ محمد پناہ کی رہائشی لڑکی (ع) نے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں درخواست میں الزام لگایا کہ ہمسایہ طاہر انور زرگر گھر پر ٹیوشن پڑھانے آتا تھا، ایک روز اکیلی پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنالی بعدازاں شادی کے بعد ویڈیو شوہر کو دکھا دی ،شوہرنے مجھے میکےبھیج دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم طاہر انور زرگر نے مقدمہ درج ہونے کی اطلاع ملنے پر عبوری ضمانت کرالی۔
تازہ ترین