• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دو برقع پوش ڈاکو گرفتار

کراچی میں پیرآباد سے پولیس نے برقع پہن کر گھر میں ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق پیر آباد تھانے کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں برقع پوش ڈکیتوں کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ پولیس کو بذریعہ 15 کال اطلاع موصول ہوئی کہ دو برقع پوش ملزم اکرم نیازی نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کر رہے ہیں اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جنید اور شفیع کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول، چھری اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین