• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل ہولڈنگ کی مجلس عزا میں شرکت


ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے شوبز اسٹار نوید رضا کے گھر منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: مائیکل ہولڈنگ بنے ’’ کراچی‘‘ کے مہمان

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں منعقدہ مجلس عزا میں مائیکل ہولڈنگ نے ویسٹ انڈین صحافی بیری والکسن کے ہمراہ مجلس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال بھی موجود تھے۔

نیازِ امام حسین میں دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں میزبان و اداکارہ ندا یاسر، یاسر نواز، دانش نواز، فیضان شیخ سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔

نوید رضا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے لیے مائیکل ہولڈنگ کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی۔


گزشتہ روز مائیکل ہولڈنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: آفریدی کی ہولڈنگ سے کراچی میں میچ دیکھنے کی فرمائش

واضح رہے کہ مائیکل ہولڈنگ آج کل کراچی میں موجود ہیں۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دوسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین