سپر اسٹار ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر دیدہ زیب واک کر کے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
اداکارہ ریمپ پر سفید شرٹ کے اوپر لیدر جیکٹ کے ساتھ کالے رنگ کی چمکدار تنگ جینز کے ساتھ ’کارل لیگر فیلڈ‘ کے مخصوص ہئیر اسٹائل میں غضب ڈھا رہی تھیں۔
ماہرہ کی فیشن ویک کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جب کہ ماہرہ خان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
پیرس فیشن ویک میں گلوکارہ کیملا کابیلو، بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ ہیلن میرن ، ایوا لونگوریا اور امبر ہارڈ نے بھی ریمپ واک کی۔
امریکا کی مقبول ترین گلوکارہ، موسیقار اور اداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
ماہرہ خان نے برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ دلچسپ انداز میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے معروف میک اپ برانڈ لوریال کی ایمبیسیڈر کی حیثیت سے ریمپ پر واک کی جو کہ پاکستانی انڈسٹری کے لیے بے حد فخر کی بات ہے۔