• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمد کھوسٹ کی فلم’زندگی تماشہ‘ کا ٹریلر جاری

فلم زندگی تماشہ کا ٹریلر


معروف اداکار و ہدایت کار سر مد سلطان کھوسٹ کی سنجیدہ موضوع پر مبنی فلم ’زندگی تماشہ ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔


فلم’منٹو‘ کی شاندار کامیابی کے بعد سرمد کھوسٹ نے معاشرے سے جڑی کہانی کا ٹریلر اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

’زندگی تماشہ‘اردو اور پنجابی میں بنائی گئی ہے۔ اداکارہ سمیعہ ممتازفلم میں ’فرخندہ‘کا کردار ادا کریں گی۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی شامل ہیں۔

فلم میں دو زبانیں استعمال کی گئی ہیں کچھ کردار اردو بولتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ کچھ پنجابی بولیں گے۔

فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہوگی۔


واضح رہے کہ فلم کے پہلے پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ ’زندگی تماشا‘ کا ورلڈ پریمیئر بوسان فلم فیسٹیول میں ہوگا ۔

خیال رہے کہ بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3 اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

زندگی تماشہ‘ فلم  کے ٹریلر نے اپلوڈ ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹریلر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ میں ہی اس ٹریلر نے مجھ متاثر کردیا۔

علی گل پیر نے بھی سرمد سلطان کی فلم کے ٹریلر کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا۔

ایک انٹر ویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ پنجابی فلم ’زندگی تماشہ‘ باپ اور بیٹی کی کہانی ہے جس کا موضوع دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا اورتوقع ہے کہ اس فلم کو رواں سال ریلیز کر دیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں سرمد سلطان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل منٹو کی زندگی پر ڈرامہ اور فلم بنا چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ منٹو کی زندگی پر کام کرنا ان کا جنون تھا اور وہ اس مقصد میں بھرپور کامیاب رہے۔

سرمد کھوسٹ نے کہا کہ اپنے والد عرفان کھوسٹ سے رہنمائی حاصل کرتا ہوں اور انہوں نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میرے اندر خود اعتمادی آئی ہے اور میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہوں۔


واضح رہے کہ ’زندگی تماشا‘ کے علاوہ سرمد کھوسٹ’ کملی‘ نامی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں صبا قمر مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

تازہ ترین