لورالائی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لورالائی میں دھماکا کمشنر آفس کے قریب ہوا، ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ایگل اسکواڈ ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کررہا تھا۔
پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
جائے وقوعہ سے کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ مزید سیکیورٹی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔