• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں خوف کی فضاہے، حکومتی دعوے غلط ہیں، غلام نبی آزاد

مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خوف کی فضا پھیلی ہوئی ہے، کشمیری بھارتی حکومت کی مچائی ہوئی تباہی کو جھیل رہے ہیں، کشمیر میں پابندیاں نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ بالکل غلط ہے۔

جموں کشمیر کے چھ روزہ دورے کے بعد پریس کانفرنس میں غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے فیصلے سے کشمیری معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، کاروبار صفر ہو گیا ہے۔

حکومت نے ہرممکن کوشش کی کہ کشمیریوں کو مجھ سے نہ ملنے دیا جائے، لوگوں میں خوف پھیلایا گیا کہ وہ مجھ سے ملنے آئے تو انہیں اٹھا لیا جائے گا، جو لوگ کہتے ہیں کشمیر میں پابندیاں نہیں ان کے لیے میں زندہ مثال ہوں۔

تازہ ترین