لاہور(خبرگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوتہ کے حافظ سعید کی درخواست پر ان کا کیس گوجرانوالہ سے لاہور انسداد دہشت گردی عدالت منقتل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حافظ سعید کو ہر پیشی پر گوجرانوالہ لےجایا جاتا ہے جبکہ حافظ سعید کو لاہور جیل میں رکھا گیا۔