• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقرنے کہا ہے کہ ملکی قرض جی ڈی پی کا 80فیصد ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں کمی کے بعد برآمدات میں بہتری ہونا شروع ہوئی ہے، ملک کی معیشت کو دوسرا بڑا مسئلہ مالیاتی خسارہ ہے، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائربھی تسلسل سے گرتے رہے۔ 

ہفتہ کو آئی بی اے میںسیمینار سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کو کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خساروں جیسے دو اہم مسائل کا سامنا رہا ہے، ماہانہ2ارب ڈالرز کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہواتھا، 2014 سے 2017 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مہنگائی بڑھنے کا سبب بیرونی اور اندرونی وجوہات ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شرح مبادلہ اور شرح سود سے متعلق اقدامات اٹھائے گئے، شرح مبادلہ اقدامات کے تحت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا ہے۔

تازہ ترین