• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2,595 ہو گئیں، لاگوئیرا میں تمام سرکاری اہلکار جان کی بازی ہار گئے

وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز— فائل فوٹو
وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز— فائل فوٹو

وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے بتایا ہے کہ ملک میں زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,595 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لاگوئیرا ریاست میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ زلزلے کے باعث 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

وینزویلا کی عبوری صدر کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی کارروائیاں ابھی ختم نہیں کی گئیں۔

روڈریگز نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر 20 کروڑ ڈالرز کا تعمیرِ نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سے جاری ہونے والی رقم گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید