کوئٹہ/ہرنائی( نمائندگان جنگ) لورالائی میں ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئےلورالائی کالج اسٹیڈیم میں جاری تقریب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، خود کش حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے، جوانوں نے دوسرے خود کش حملہ آور کو مار گرایا،
پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی شام لورالائی کالج کےا سٹیڈیم میں کھیلوں کے حوالے سے تقریب جاری تھی جس میں صوبائی وزیر صنعت محمد خان طور اتمان خیل، کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان، ڈی سی کاشف نبی ، کمانڈنٹ ایف سی اور دیگر افسران موجود تھے۔