• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی نے صوبائی آرڈیننس کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو وسیع اختیارات دینے سے متعلق صوبائی آرڈیننس کے خلاف سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے تحریک التواء جمع کر ا دی ہےجس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ اہم اور فوری نوعیت کا معاملہ ہے جس وجہ سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔اسلئے اس معاملے کو سینٹ میں زیر بحث لایا جائے،صوبائی حکومت نے 5 اگست کو مذکورہ آرڈیننس نافذ کیا تھا،رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔
تازہ ترین