• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد

انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد
انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے اختتام پر چانسلر سرسید یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی جاوید انوار انعامات تقسیم کررہے ہیں

اومان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ان دنوں لاہور میں ہے جبکہ سری لنکا کی کر کٹ ٹیم کراچی میں ہے، ان دونوں ٹیموں کی آمد سے ملک میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی مکمل بحالی میں مدد ملے گی، قومی ہاکی ٹیم آج مہمان ٹیم کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی، شہیدوں کو یاد رکھنا اور ان کے اعزاز میں تقریب کرنا ہمارا قومی شیوہ ہے، ان خیالات کا اظہار چانسلر سرسید یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی جاوید انوار نے دو روزہ انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے مقابلوں کے اختتام پر اپنےخطاب میں کیا۔

تقریب کی صدارت شہید میجر عدیل شاہد کے والد سید شاہد حسین زیدی نے کی۔ سید شاہد حسین زیدی نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج کی حمایت بھی کرنی چاہئے ۔ قبل ازیں رجسٹرار سید سرفراز علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ چانسلر جاوید انوار نے مہمانِ خصوصی سید شاہد زیدی کے ہمراہ فاتح ٹیموں کو ٹرافی پیش کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے مقابلوں میں شریک طلباء میں میڈلز تقسیم کیے اور آرگنائزنگ ٹیم کے ارکان کو شیلڈز پیش کیں ۔

انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد
آل حسن اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے برانزمیڈلسٹ سعد آصف اور سافٹ بال بیس بال ایشیاء سیمینار کے پوزیشن ہولڈر شیراز آصف پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کے ساتھ

اس موقع پر قاضی نصر عباس، مبشر مختار، گلفراز خان، سید عبدالباسط، ڈاکٹر پرویز، اقبال قریشی، ندیم اقبال، جاوید اقبال، آصف ظہیر اور طارق خان موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 ٹیموں نے شرکت کی۔ بوائز اینڈ گرلز کی12,12 ٹیمیں شامل تھیں۔

پاکستان اولمپک ا یسوسی ا یشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں جونیئر سطح پر میڈلز جیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت خوش آئند ہے اس سے نہ صرف دنیا کھیل میں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کوبھی عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے جوان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اردن میں کھیلی گئی آل حسن اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے برانزمیڈل جیتنے والے سعد آصف اور ملائشیاء کے شہر کلانگ میں سافٹ بال ایشیاء کے تحت ہونے والے بیس بال 5 کوچنگ سیمینار میں پوزیشن حاصل کرنے والے شیراز آصف سے ملاقات کے موقع پرکیا۔

چودھری نثار شہید انٹر اسکول ڈاج بال چیمپئن شپ شاہین پبلک اسکول میں منعقد ہوئی، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ماہیہ معین ، خالد رحمانی تھے، شاہین پبلک اسکول نے پہلی ،ہیپی ہوم اسکول نےدوسری، صادقین اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ورلڈ پیس ڈے پر اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف اسکولوں کے 120سے زائد کھلاڑیوں نے ماس ریسلنگ اور ٹگ آف وار کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ 

انٹرنیشنل اسپورٹس آگاہی پروگرام کے زیراہتمام اور ا سٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی ) کے تعاون سے ہونےوالے پروگرام کا افتتاح چیئرمین خالد رحمانی نے کیا۔ اس موقع پر رعنا پروین، ریحان اکرم، ہیڈمنسٹریس میمونہ جبیں اور زاہدہ اور اسپورٹس آگہی کی چیف آپریٹنگ آفیسر قدسیہ راجہ بھی موجود تھیں۔ 

ٹگ آف وار مقابلوں میں گرلز جونیئرکیٹیگری کے فائنل میں کے ایم سی گرلز اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی،سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخاب میں رافیعہ علیم صدر، سلیم احمد سکریٹری منتخب ہوگئے، ایس او اے کے سکریٹری احمع علی راجپوت، سندھ اسپورٹس بورڈ کے انجم حسین زیدی نے انتخابات کی نگرانی کی، انتخاب میں عارف حبیب ناخدا سنیئر نائب صدر سمیع میمن ایسوسی ایٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر عہدے داروں کا انتخاب بھی کیا گیا۔

پاکستان بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتا یا ہے کہ قومی ٹیم رواں سال اکتوبر میں کویت میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئن شپ اور نومبر میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،سٹی اسکول گلشن نے انڈر15اور سٹی اسکول پی اے ایف چیپیٹر نے انڈر13 میں پی این ایف نیٹ بال گرلز کپ ٹائٹل جیت لیے۔ 

انڈر15کیٹگری میںسٹی اسکول پی اے ایف چیپیٹراور انڈر13میں کراچی گرامر اسکول کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا، مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیںنے انعامات تقسیم کیے ۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 3 سے 13 اکتوبر اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہوگی.. گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ، انور فاروقی، حسن عسکری اور اعجاز کھوکھر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائرکٹرز ،سید حیدر حسین آرگنائزنگ سیکرٹری ، ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال اور عبدالعظیم خان اسسٹنٹ آرگنائزنگ سکرٹری ہونگے. 

ٹیکنیکل آفیشلز میں راجہ انور کمال ایمپائرز مینجر، عبدالمعید خان، راؤ جاوید اقبال، فیضان خان ، ندیم احمد، اختر علی، امتیاز الحسن، ماجد رفیق، خالد منیر ، ملک شہزاد، بابر خان شامل ہیں. ایمپائرز پینل میں سبطین رضا، ندیم سلطان، شاہد پرویز، فہد علی خان، غفران بخاری، فیصل اسماعیل اصغر علی، قربان علی، عرفان طاہر اور فرید منصقور شامل ہیں.میجرشاہنواز خان ڈسپلن کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹی میں ایس پی اعجاز الدین، خرم عاطف، اعظم خان، عارف حیات، اکبر قائمخانی، مصطفیٰ جمیل اور شاہد نزیر شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین