• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، حرا کو شادی سے پہلے اُن کی شادی کا علم نہیں تھا۔

ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مانی سے میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟‘


اس کے جواب میں مانی نے بتایا کہ شادی سے  پہلے حرا کو یہ بات نہیں معلوم تھی ، اگر انہیں یہ بات پتہ ہوتی تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیے: حرا مانی.... خوبصورت اور باصلاحیت

مانی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا لیکن ایک دن اچانک اُن کی پہلی اہلیہ آمنہ بیٹے نیّر کے ہمراہ اُن کے گھر آ پہنچیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں۔

اس دن حرا پر یہ راز کھلا لیکن حرا دل کی بہت اچھی ہیں انہیں اس بارے میں معلوم ہوا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اب اُن کی پہلی شادی ختم ہوچکی ہے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا شکر بھی ادا کیا کہ اس وقت ٹی وی اور انٹرنیٹ کا زیادہ زور نہیں تھا ورنہ یہ بات ٹی وی پر آجاتی۔

یہ بھی پڑھیے: مانی کا مومنہ مستحسن کے ڈانس پر طنز و مزاح

یہ بات ختم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اور شو کی میزبان نے  ایک زور دار قہقہہ لگایا اور ہنستے ہنستے بتانے لگے کہ یہ ایک فرضی کہانی ہے جس میں کوئی سچائی نہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر اُن کی ایسی شادی ہوئی ہوتی تو انسان تو کیا جانوروں کو بھی معلوم ہوتی ۔

واضح رہے کہ حرا اور مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی میں ہوتا ہے ۔ دونوں 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تازہ ترین