• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار کی خودکشی

ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن پولیس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی، معلوم ہوا ہے کہ ڈولفن کانسٹیبل عدیل نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اہلکار عدیل عارضی طور پر ڈی جی خان میں فرائض انجام دے رہا تھا، خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ تبادلےکی وجہ سےخودکشی کرنےکا تاثر حقائق کےمنافی ہے، عدیل ڈولفن اسکواڈ کے چھٹے بیچ کا تربیت یافتہ اہلکار تھا۔

تازہ ترین