• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی میک اَپ آرٹ کا ماہر اطالوی فنکار

تھری ڈی میک اَ پ آرٹ کا ماہراطالوی فنکار


یوں تو آپ نے خواتین کو میک اَپ کا استعمال کرتے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب ایک اطالوی نوجوان ایسا بھی ہے جس نے میک اپ کو آرٹ کا رنگ کچھ اس انداز میں دیا کہ دیکھنے والے چکرا کر رہ جائیں۔

جی ہاں، اٹلی سے تعلق رکھنے والے Luca Luce نامی نوجوان نے انوکھی میک اَپ تکنیک کے ذریعے اپنے چہرے کے خدوخال اور سر کی تھری ڈی تصاویر اس انداز میں بنائی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس تکنیک کے حصول کیلئے اس آرٹسٹ نے کسی سے مدد حاصل نہیں کی، اور نہ ہی کسی میک اَپ اسکول کا رْخ کیا ہے بلکہ مختصر عرصے کی مشق اور شوق کی بنیاد پر اس منفرد فن پرعبور حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اطالوی فنکار کا یہ منفرد میک اپ آرٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین