کوئٹہ (نمائندہ جنگ )مسلم باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو شہید کر دیا جاتے ہوئے سرکاری اسلحے بھی لے گئے پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مسلم باغ کا محافظ لیویز اہلکار رفیع اللہ منگل کی دوپہر کو اپنی ڈیوٹی ختم کر کے موٹرسائیکل پر اپنے چھوٹے بھائی کو اسکول سے لینے جسے ہی گیٹ کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اس پر شدید فائرنگ کردی اور اس کی سرکاری کلاشنکوف لے کر فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔