• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے کاٹھوڑ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے کار کو ٹکر ماری، زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی کار خراب ہوگئی تھی اور وہ کار کو دھکا لگارہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری، جاں بحق افراد کی شناخت ساگر، ابرون اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ محمودآباد کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین