• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ

جمعیت علماء اسلام (ف) نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یوآئی (ف) کے اعلامیے کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو نوازشریف سے ملاقات کے لیے جلد خط لکھا جائیگا۔

جے یوآئی کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر جے یو آئی (ف) کا وفد جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریگا۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی( ف) کا وفد مولانا فضل الرحمان کا پیغام نواز شریف تک پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مولانا کے ساتھ حکومت مخالف دھرنے میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین