• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر جمعرات کو شام چار بجے ہو گی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جے یو آئی کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ

اس سے قبل جمعیت علما ئے اسلام (ف) نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جے یوآئی (ف) کے اعلامیے کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو نوازشریف سے ملاقات کے لیے جلد خط لکھا جائیگا۔

جے یوآئی کا کہنا ہے کہ اجازت ملنےپر جے یو آئی (ف) کاوفدجیل میں نواز شریف سے ملاقات کریگا۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی( ف)کا وفدمولانا فضل الرحمان کا پیغام نواز شریف تک پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مولانا کے ساتھ حکومت مخالف دھرنے میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے ۔

تازہ ترین