• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل: مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم، 2افراد ہلاک

اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم ہوگیا ،تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں مرد ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کے مطابق مسافر وین کراچی سے بیلہ جارہی تھی کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب حادثہ پیش آیا،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 15 افرا د زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں مرد ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اوتھل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔


تازہ ترین