• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کارقبہ22,253 مربع کلو میٹر،آ بادی 10ملین سے زائد ہے، کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے 26 ویں پبلک سیکٹر منیجمنٹ اینڈ گور ننس کورس کے شرکا ء کوراولپنڈ ی ڈو یژن کے بارے میں بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن 22,253 مربع کلو میٹر کے ر قبہ پر مشتمل ہے جس کی آ بادی حا لیہ اعدادوشمار کے مطا بق 10.008 ملین ہے۔اسکا1003ہزار ہیکٹر ر قبہ قابل کا شت جبکہ1240 ہزار ہیکٹر ر قبہ کا شت کے قا بل نہیں ہے۔ یہاں 3 ٹیچنگ ہسپتال، 2سپیشلائزڈیو نٹس،4 ڈی ایچ کیوز، 18 ٹی ایچ کیوز،31 آر ایچ سی، 274بی ایچ یو ز،63 رورل ڈسپنسر یزاور ایک ٹی بی ہسپتال موجود ہیں۔ تعلیمی سہو لیات کے لئے یہاں3312پرائمری، 861ایلیمنٹری ،960 سیکنڈریِ ،143ہا ئر سیکنڈ ری،145ڈگری کالجز، 14کامرس کا لجز، 14پوسٹ گر یجویٹ ادارے، 56ٹیوٹا انسٹی ٹیو ٹس اور8 یو نیو ر سٹیز ہیں۔
تازہ ترین