شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) پنجاب سروسز ٹریبونل نے حکومت پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ کئی اضلاع میں ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کیلئے جانیوالے ٹریبونل کے ممبران کو مناسب عدالتیں اور چیمبرز مہیا نہیں کئے جاتے جس کے باعث انہیں مقدمات کی سماعت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے تمام ضلع حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپیلوں کی سماعت کیلئے اضلاع میں آنے والے سروس ٹریبونل کے ججوں کو مناسب عدالتیں اور چیمبرز مہیا کئے جائیں