• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پر چائنا کٹنگ، کے ایم سی کو سرکاری زمین واگزار کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سٹرک پر چائنا کٹنگ کرکے پلاٹس فروخت کرنے کےخلاف درخواست پر کے ایم سی و دیگر کو بہر صورت سرکاری زمین خالی کرانے کی ہدایت کردی،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مین سٹرک کاٹ کر پلاٹس فروخت کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 14اے میں لینڈ مافیا نے سڑک پر قبضہ کر لیا ہے، درخواست گزار عبدالغفار کے وکیل نے موقف دیا کہ سڑک پرچائنا کٹنگ کر دی گئی اورپلاٹس کی فروخت جاری ہے، متعلقہ ادارے قبضہ ختم کرانے کی کوئی کوشش نہیں کر رہے،دوران سماعت کے ایم سی وکیل کا نقشے، لے آوٹ پلان پیش کرنے کی کوشش کی،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس میں کہا کہ یہ نقشے، ماسٹر پلان، لے آوٹ اپنے پاس رکھیں، ہمیں یہ بتائیں کہ اگر سڑک پر قبضہ ہو گیا تو خالی کرانا کس کی ذمہ داری ہے،ایک سال بعد کیس لگا اور بتایا جا رہا ہے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،عدالت نے کے ایم سی کے وکیل کو حکم دیا کہ جائیں اور سڑک خالی کرائیں،کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کی مدد لیں اور قبضہ ختم کرائیں۔

تازہ ترین