• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کسٹم کی کارروائیوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت غیرملکی سامان برآمد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کلکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو ملنےوالی خفیہ اطلاعات پر ایڈیشنل کلکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ ، اسسٹنٹ کلکٹر سلیم طاہر اور سپرنٹنڈنٹ اسلم خان کی ہدایت پر انچارج لکپاس انسپکٹر جمیل کاکڑ اور انسپکٹر عارف دوتانی نے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کپڑا اور فینسی سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے درایں اثنا بلیلی چیک پوسٹ کے عملے نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھ نان کسٹم پیڈگاڑیاں قبضے میں لے لی جن کی مالیت ایک کروڑ 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہیں۔
تازہ ترین