• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انسانی حقوق کی پامالی اور امن کیلئے خطرہ ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی پامالی اور امن کیلئے خطرہ ہے۔ او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تا کہ ہندوستان پر دباؤ بڑھے اور وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔اقوام متحدہ میں محض ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی قابض افواج کے جنگی جرائم کی فہرست طویل ہے۔مودی برہمن سامراج کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔
تازہ ترین