• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ولیم اور کیٹ کا اب تک کا دورہ پاکستان نہایت پیچیدہ ہوگا، شاہی محل

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس کا پاکستان کا عنقریب ہونے والا دورہ شاہی جوڑے کیلئے اب تک کا نہایت پیچیدہ دورہ ہوگا۔ یہ بات کینسنگٹن پیلس کی جانب سے سامنے آئی ہے۔


شاہی جوڑا پیر14سے جمعہ18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کیلئے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے ان سے استدعا کی تھی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ دنوں کہا تھا وہ ایک خوبصورت ملک کا دورہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں ،جہاں وہ پاکستان کے لوگوں سے ملیں گے اور ان کے کلچر کو محسوس کریں گے۔

شاہی جوڑے کے سیکرٹری ابلاغ کے مطابق سیکورٹی معاملات کے باعث دورے کی تفصیلات اسی دن ہی جاری کی جائیں گی۔

شاہی جوڑا پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، شمالی علاقہ جات اور مغربی سرحدی علاقوں میں جائیں گے،

ایک اعلامیے کے مطابق ولیم اور کیٹ موسمیاتی تبدیلیوں، معیاری تعلیم کیلئے رسائی اور پاکستان میں فوجی کاوشوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی چاہت رکھتے ہیں، ڈیوک اور ڈچس کے پروگرام میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تازہ ترین