لاہور(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 61ویں روزبھی کرفیو پابندیوں کیخلاف اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
آزادکشمیر، ننکانہ صاحب، جھنگ، اوچ شریف،ڈی جی خان، حیدرآباد، خانپور،ڈیرہ بگٹی، پیر کوہ اور پنجاب کے کئی شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے،
جبکہ سیمینار اور دیگر پروگرامز میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں بھمبر سے چکوٹھی تک آزادی مارچ کیا گیا۔
ریلیوں میں مودی سرکار کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔